2 دسمبر 2014 - 15:37
مصر: گذر گاہ رفح تا اطلاع ثانی بند کر دی گئی

مصر کی حکومت نے گذر گاہ رفح کو تا اطلاع ثانی بند کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصرنے پیر کے دن گذر گاہ رفح بند کردی تھی۔ اس گذرگاہ کو دو دنوں کےلئے عارضی طور پر کھولا گياتھا۔ مصر کے اس اقدام سے ہزاروں فلسطینیوں کو غزہ واپس آنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ واضح رہے غزہ میں فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہے ان میں بہت سے لوگ مریض اور طالب علم ہیں۔ گذر گاہ رفح بند کئےجانے سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ مصر میں فوجی بغاوت اور جنرل سیسی کے برسراقتدار آنے کےبعد سے گذر رفح کو بند کیا جاتا رہا ہے اور مصر کی فوج نے اس علاقے کی سرنگوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

.......

/169